کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 288 رہ گئی ہے ، مراد علی شاہ

91

کراچی۔16 اگست(اے پی پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 44 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 278 کے نتائج مثبت آئے ہیں ، اب تک 8 لاکھ 91 ہزار 530 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 1 لاکھ 26 ہزار 182 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جاری پیغام میں کیا ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس سے مزید 5 مریض انتقال کرگئے ،انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2322ہوگئی ہے ۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید147 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، شفایاب ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 572 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ سندھ میں کورونا کے 4 ہزار 288 مریض زیر علاج ہیں جس میں 3 ہزار 888 گھروں ،8 آئیسولیشن سینٹرز جبکہ 392 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 216 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،34 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے رپورٹ ہونے والے 278 کورونا کے کیسز میں سے 144 کا تعلق کراچی سے ہے جس میں ضلع جنوبی کے 57، شرقی 28، وسطی 23،غربی 15، کورنگی 13 اور ملیر کے 8 کیسز شامل ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سجاول سے 12، مٹیاری 11، خیرپور اور عمر کوٹ 10،10، شکار پور اور ٹنڈو الہ یار خان9، 9، حیدرآباد 7، سکھر اور ٹھٹھہ 6، 6، جیکب آباد ، بدین اور قمبر ، 5،5،لاڑکانہ اور سانگھڑ4، 4 جامشورو، ،ٹنڈو محمد خان اور میرپور خاص 3، 3 گھوٹکی اور نوشہروفیروز سے2، 2کیسز روپوٹ ہوئے ہیں ۔