کورونا کے معاشی اثرات کو کم کرنے کے لئے سکیم کے تحت عارضی اقتصادی ری فنانس سہولت کی فراہمی

57
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):کورونا وائرس کی وبا کے معاشی اثرات کو کم کرنے اورکاروباروسرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بڑے پراجیکٹ شروع کرانے میں معاونت فراہم کرنے کی سکیم عارضی اقتصادی ری فنانس سہولت کے تحت اب تک 2کھرب93ارب، 45 کروڑ، 11 لاکھ روپےکے کے آسان قرضہ جات کی فراہمی کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق اس سکیم کےتحت 7 جنوری 1202 تک 546کاروباری اداروں نے کاروبارمیں توسیع اورنئے پراجیکٹ شروع کرنے کے لئے 6کھرب، 10 ارب،22کروڑ،72 لاکھ روپے تک کے قرضہ جات کی فراہمی کی درخواستیں دائرکیں۔ان میں سے 358 اداروں کی درخواستیں منظورکی گئیں اوران اداروں کو 2کھرب93ارب، 45 کروڑ، 11 لاکھ روپے کے آسان قرضہ جات فراہم کئے گئے۔اس سکیم کے تحت کسی ادارے کو5 فیصد کی شرح سے زیادہ سے زیادہ 5 ارب روپے تک کے قرضہ جات کی فراہمی کی جاسکتی ہے۔قرضہ کی واپسی کی مدت 10 سال ہے جس میں دوسال کی توسیع ہوسکتی ہے، سکیم کے تحت قرضہ حاصل کرنے والے ادارے سہ ماہی یا ششماہی بنیادوں پراقساط میں اس کی ادائیگی کے پابند ہیں۔اس سکیم کی مدت 31 مارچ 2021 مقررکی گئی ہے۔