کورونا کے کیسز میں اضافہ اور اموات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ڈی ایم قیادت جلسے موخر کرے،ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی کی پریس کانفرنس سے خطاب

58

کوئٹہ۔18دسمبر (اے پی پی):حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے پی ڈی ایم کی قیادت سے درخواست ہے کہ وہ ڈویژنل سطح پر احتجاج اور جلسوں کو موخر کردیں ، حالیہ ایک آزاد سروے رپورٹ کے مطابق 56 فیصد کورونا کے کیسز میں اضافہ پی ڈی ایم کے جلسوں کو قرار دیاگیاہے،شو آف ہینڈ کا طریقہ کار سینٹ الیکشن میں بہترین طریقہ کار ثابت ہوگا اس سے ہارس ٹریڈنگ سے بھی نجات مل جائے گی، آنے والے دنوں میں سردی کا 52سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گاسردی میں کورونا کیسز بھی بڑھیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں اضافہ اور اموات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ڈی ایم قیادت جلسے موخر کرے بلوچستان میں ڈویژنل سطح پر احتجاج اور جلسے کو پی ڈی ایم موخر کرے آنے والے دنوں میں محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کا 52 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔سردی میں کیسز بھی بڑھیں گے گزشتہ 17 دنوں میں کورونا سے 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جھل مگسی میں نولان ڈ کی کا سنگ بنیاد رکھ دیا جھل مگسی نولان ڈیم سے 5.5 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی بولان میں بھی بارشوں کے پانی کو جمع کرنے کیلئے ڈیم بنائے جائیں گے۔حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سینٹ الیکشن ایک ماہ پہلے کرانے کی تجویز دی ہے ،شو آف ہینڈ سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہوگا ۔ ہم آگے تجویز دینگے کے کہ سینٹ کے اختیار میں اضافہ کیا جائے قبل از وقت سینٹ کے الیکشن پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ایک آزاد سروے رپورٹ کے مطابق کورونا کے کیسز میں 56 فیصداضافہ پی ڈی ایم کے جلسوں کو قرار دیاگیا ہے، کورونا کے کیسز میں اضافہ اور اموات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ڈی ایم قیادت جلسے موخر کرے۔