کورٹنی والش بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے نئے باﺅلنگ کوچ مقرر
سابق ویسٹ انڈین فاسٹ باﺅلر کا بی سی بی سے 2019ءورلڈکپ تک کا معاہدہ طے پایا ہے
ڈھاکہ ۔یکم ستمبر (اے پی پی) سابق ویسٹ انڈین فاسٹ باﺅلر کورٹنی والش بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے نئے باﺅلنگ کوچ مقرر ہو گئے، کورٹنی والش اور بی سی بی کے درمیان 2019ءورلڈکپ تک کا معاہدہ طے پایا ہے۔ والش کو ہیتھ سٹریک کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ آئندہ ہفتے بنگلہ دیش پہنچیں گے اور افغانستان کے خلاف شیڈول سیریز ان کی بطور کوچ پہلی آسائنمنٹ ہو گی۔ 2001ءمیں ریٹائرمنٹ کے بعد یہ ان کا کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ کوچنگ کا پہلا تجربہ ہو گا۔