کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 70 افسر ، جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ میں اعزازات تقسیم کئے

167
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف کی عید الاضحیٰ پر پاکستانی قومِ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

راولپنڈی ۔8مئی (اے پی پی):کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 70 افسر ، جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ میں اعزازات تقسیم کیے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور کور میں اعزازات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کورکمانڈ ر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر مہمان خصوصی تھے ۔ جنہوں نے پاک فوج کے 25 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) ، 27 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 18 شہداء کے اہلخانہ کو تمغہ بسالت سے نوازا ۔ تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران اور پاک فوج کے شہداء کے اہلخانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔