23.9 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیکور کمانڈر کراچی کی پاکستان رینجرز سندھ کی طرف سے منعقدہ تقریب...

کور کمانڈر کراچی کی پاکستان رینجرز سندھ کی طرف سے منعقدہ تقریب میں شرکت

- Advertisement -

کراچی ۔ 14 اگست (اے پی پی) یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اگست کے آغاز سے جاری رہنے والی مختلف سرگومیوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد پیر کے روز معین خان اکیڈمی کراچی میں کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لفٹینیٹ جنرل شاہد بیک مرزا تھے اس موقع پر ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید بھی موجود تھے۔ تقریب میں شامل مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں نامور کھلاڑی، اداکار، گلوکار اور سماجی کارکنان کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ عوام کی دلچسپی کے لیے پاکستان کے چاروں صوبوں، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے نمائشی فلوٹس کو بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران رینجرز الیون اور شوبزالیون کے درمیان نمائشی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کھیلا گیا جس میں رینجرز الیون نے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر مارشل آرٹس اورسلیف ڈینفس کا دلچسپ مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ پاکستان رینجرز سندھ کے بینڈنے قومی ترانوں کی دھین پیش کی جب کہ گلوکاروں نے دلفریب ملی نغمے گائے۔ تقریب کے مہمان خصوصی نے پرچم کشائی کی جس کے بعد آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ پیش کیاگیا۔ اس موقع پر خصوصی طور پر تیار کردہ گیارہ سو پونڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیا۔ مہمان خصوصی نے تقریب کے اختتام پر لیاری یوتھ فیسٹیول اور کرکٹ میچ میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66152

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں