کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں شہدا کے ورثا اور حاضر سروس فوجی افسران کو دوران سروس ان کی بہادری، لگن اور قربانیوں کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب کا انعقاد

228

راولپنڈی ۔30مئی (اے پی پی):کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں شہدا کے ورثا اور حاضر سروس فوجی افسران کو دوران سروس ان کی بہادری، لگن اور قربانیوں کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب میں 43 شہدا کے ورثا کو تمغہ بسالت عطا کئے گئے جبکہ دو افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 15 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔