بٹگرام۔ 4 نومبر (اے پی پی):بٹگرام کے تھانہ کوزہ بانڈہ پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران موت کے سوداگر کو منشیات اور دہندے کی رقم سمیت گرفتار کر لیا،
ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوزہ بانڈہ نے علاقہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، جنرل ہولڈ اپ اور ناکہ بندیاں کر کے مجرموں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
ایس ایچ او کوزہ بانڈہ انسپکٹر امجد علی خان نے منشیات فروش رحمن اﷲ ولد گل رحمن سکنہ صوفیان کوزہ بانڈہ کو سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ایک کلو سے زائد منشیات اور دہندے کی رقم سمیت گرفتار کر کے مقدمہ کر لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 51 مکانات، 21 ہوٹل، 113 گاڑیاں، 63 موٹر سائیکل اور 17 مشتبہ افراد کے خلاف ضابطہ کارروائیاں کیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=407950