کوسٹ گارڈزکی بلوچستان کے علاقے جیوانی میں کاروائی، اعلی کوالٹی کی چرس برآمد

90

کراچی۔ 27 جنوری (اے پی پی):پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق کوسٹ گارڈز نےاپنی انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پرجیوانی کے شمال کی جانب انتہائی دشوار علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اپنے جوانوں کی انتھک کوششوں سے پہاڑوں میں چھپائی گئی 40 عدد پلاسٹک کے کینوں میں چھپائی گئی1832کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون و بیرون ملک سمگل ہو نا تھی۔

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 30.57 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے ٹیم میں شامل آفیسرز اور جوانوں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔