کراچی۔ 18 دسمبر (اے پی پی):پاکستان کوسٹ گارڈز نےماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزکے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی انٹیلی جنس کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے8لاکھ23 ہزار452لیٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔اس کے علاوہ دیگر کارروائیوں میں 135کلوگرام میتھ آئس اور652.5کلوگرام چرس کی اندرون وبیرون ملک سمگلنگ کو ناکام بنایا۔
مذکورہ منشیات اور ڈیزل قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 73.631ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔