کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی،273کلوگرام منشیات برآمد

52
Pakistan Coast Guards

کراچی۔ 25 مئی (اے پی پی):پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 273 کلو گرام اعلی کوالٹی کی میتھ آئس برآمد کر لی ،پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 54.3 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سمندر کے راستے بیش قیمت منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہےجس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں سرچ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کئے۔

علاقہ کمانڈرنے موبائل گشت پارٹیاں تشکیل دے کر مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی،دوران سرچ جھنڈا پوسٹ(میرین ڈرائیو) میں کارروائی کرتے ہوئے مشکوک کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 273 کلو گرام اعلی کوالٹی کی میتھ آئس برآمد کر لی گئی۔