ایبٹ آباد۔ 30 اپریل (اے پی پی):کولئی پالس کوہستان کے پولیس افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے کے لیے فائرنگ مشق کا انعقاد کیا گیا۔کولئی پالس کوہستان پولیس کے مطابق آر پی او ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایات پر فائرنگ مشق میں پولیس لائنز، تھانہ جات، چیک پوسٹوں اور پولیس چوکیوں کے افسران اور اہلکاروں نے حصہ لیا۔
مشق کا مقصد پولیس اہلکاروں کی نشانہ بازی کی مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ امجد حسین خان نے مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور آپریشنل چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو گی۔