کولئی پالس کوہستان ۔ 02 مارچ (اے پی پی):ڈی پی او کولئی پالس کوہستان مختیار احمد خان کی ہدایت پر مصالحتی کمیٹی (ڈی آر سی ) پالس نے خصوصی کاوشوں سے علاقہ گدار، شوکھی سیر بر پالس میں دو فریقین کے مابین تنازعہ اراضی کا دیرینہ مسئلہ حل کروا کر دونوں فریقین میں مصالحت کروا دی ہے۔
ترجمان کولئی پالس کوہستان پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ مختیار احمد خان کی خصوصی ہدایت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کے وژن کے عین مطابق بر پالس میں عبد القدوس ولد گلاب (فریق اول) اوت مراد گل ولد راج خان (فریق دوئم) قوم کھتر خیل کے درمیان عرصہ دراز سے تنازعہ اراضی چلا آ رہا تھا ڈی آر سی ممبران نے فریقین میں شریعت محمدی کے تحت افہام و تفہیم سے فیصلہ کرا کر دونوں فریقوں کے درمیان راضی نامہ کروا دیا ہے۔