کولمبو ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، آخری روز سری لنکا کو جیت کےلئے 218 رنز اور زمبابوے کو 7 وکٹیں درکار

95

کولمبو ۔ 17 جولائی (اے پی پی) سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کولمبو ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکا کو جیت کےلئے 218 رنز اور زمبابوے کو 7 وکٹیں درکار ہیں۔ آئی لینڈرز نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر 388 رنز کے تعاقب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا لئے۔ کوسال مینڈس 60 اور اینجلو میتھیوز 17 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ گریم کریمر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔