کولمبیا کے شہر کوکونوبا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے چھ کان کن ہلاک ہو گئے۔شنہو اکے مطابق کنڈینامارکا کے گورنر خورخے ایمیلیو رے نے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوکونوبا کی ایل پورونیر 1 کان میں پھنسے تمام چھ افراد کو امدادی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مردہ حالت میں نکال لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ کان ایک خصوصی ریزرو ایریا کا حصہ ہے، جہاں …
کولمبیا ، کوئلے کی کان میں دھماکہ، 6 کان کن ہلاک
بگوٹا۔15اگست (اے پی پی):کولمبیا کے شہر کوکونوبا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے چھ کان کن ہلاک ہو گئے۔شنہو اکے مطابق کنڈینامارکا کے گورنر خورخے ایمیلیو رے نے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوکونوبا کی ایل پورونیر 1 کان میں پھنسے تمام چھ افراد کو امدادی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مردہ حالت میں نکال لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ کان ایک خصوصی ریزرو ایریا کا حصہ ہے، جہاں کان کنی کے عمل کو باقاعدہ قانونی حیثیت دینے کا عمل جاری تھا۔
انہوں نے بتایا کہ نیشنل مائننگ ایجنسی نے حال ہی میں کان کا معائنہ کیا تھا۔معائنے کے دوران کان میں حفاظتی خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جنہیں بہتر بنانے کی ضرورت تھی۔ اس کے بعد حکام نے حفاظتی اقدامات میں بہتری کے منصوبے پر عمل درآمد تک کان میں کام روکنے کا حکم دیا تھا۔گورنر خورخے ایمیلیو رے نے بتایا کہ اب نیشنل مائننگ ایجنسی اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ کام روکے جانے کے باوجود کان میں موجود افراد مواد نکالنے کا کام کیوں کر رہے تھے۔








