کولمبیا کے صدر نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو دوسری جنگ عظیم کے دوران یہودیوں پر نازیوں کے مظالم کے مترادف قرار دے دیا

114
کولمبیا کے صدر نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو دوسری جنگ عظیم کے دوران یہودیوں پر نازیوں کے مظالم کے مترادف قرار دے دیا

بگوٹا۔25اکتوبر (اے پی پی):لاطینی امریکی ملک کولمبیا نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو دوسری جنگ عظیم کے دوران یہودیوں پر نازیوں کے مظالم کے مترادف قرار دیا ہے ۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع یوایو گیلانٹ نے فلسطینیوں کے بارے میں ویسی ہی زبان استعامل کی ہے جس طرح کی زبان جرمن نازیوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران یہودیوں کے خلاف استعمال کی تھی۔

کولمبیا کے صدر کے بیان پر اپنے ردعمل میں اسرائیل نے کولمبیا کو فوجی سازو سامان کی برآمدات روک دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی اعلان کے بعد کولمبیا کے صدر نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔