کولون انڈور ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز، اعصام الحق قریشی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

123

کولون۔14اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ جرمنی میں جاری اے ٹی پی کولون انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ فرانس کے بینوئٹ پائیر اور ان کے امریکی جوڑی دار نکولس منرومینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ جرمنی میں جاری اے ٹی پی کولون انڈور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانس کے بینوئٹ پائیر اور ان کے امریکی جوڑی دار نکولس منروکو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور4-6 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔