کولون انڈور ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز، اعصام الحق قریشی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

75
Easam-ul-Haq
Easam-ul-Haq

کولون۔16اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کا جرمنی میں جاری اے ٹی پی کولون انڈور ٹینس ٹورنامنٹ میں فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے اور وہ مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئے ہیں جبکہ فرانس کے بینوئٹ پائیر اور ان کے امریکی جوڑی دار نکولس منرو کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ جرمنی میں جاری اے ٹی پی کولون انڈور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف فرانس کے بینوئٹ پائیر اور ان کے امریکی جوڑی دار نکولس منروکو 6-7(7-9)،6-2اور5-10سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کےسیمی فائنل میں پہنچنےکا اعزاز حاصل کر لیا۔