کولڈچین ٹیکنالوجی پاکستان کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے علاوہ زرعی برآمدات کو فروغ دے گی ،نائب صدر چینی کمپنی

70

بیجنگ۔18نومبر (اے پی پی):ہیفی لیانہوئی ریفریجریشن ایکوپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے نائب صدر چن لین نےکہاہے کہ چین کی کولڈ چین ٹیکنالوجی پاکستان کے زراعت سے متعلق مسائل کا حل ثابت ہوسکتی ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کولڈ چَین پلانٹس لگا کر ہم پاکستان کی زرعی مصنوعات کو اہمیت دے سکتے ہیں جو اس کے بعد پوری دنیا میں برآمد ہوسکتی ہیں۔ پاکستان اور چین پہلے ہی بیج سرد خانوں میں محفوظ رکھنے کے کے شعبے میں تعاون کر رہے ہیں۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی اس سلسلے میں پاکستان کی استعداد کار بڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔