22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںکولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی کیپٹلز کو 106...

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی کیپٹلز کو 106 رنز سے ہرادیا

- Advertisement -

وشاکاپٹنم۔4اپریل (اے پی پی):سنیل نارائن کی آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرزنےانڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 16 ویں میچ میں دہلی کیپٹلز کو با آسانی 106 رنز سے شکست دے دی،یہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی لیگ میں مسلسل تیسری فتح ہے۔

گزشتہ روز ڈاکٹروائے ایس راج شیکھرا ریڈی اے سی اے -وی ڈی سی اے کرکٹ سٹیڈیم وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے لیگ کے 16 ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے، اوپننگ بلے باز اور مایہ ناز آل رائونڈر سنیل نارائن نے85 اور انگکرش رگھوونشی نے 54 رنز کی دلکش اننگز کھیلیں۔دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 104 رنز کی شراکت داری قائم کی،آندرے رسل 41 اور رنکو سنگھ 26 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

- Advertisement -

دہلی کیپٹلز کی طرف سے اینریچ نورٹجی نے تین اور ایشانت شرما نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور وہ 17.2 اوورز میں 166 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔کپتان ریشبھ پنت 55 اور ٹرسٹن سٹبس54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ورون چکرورتی اورویبھو اروڑہ نے تین تین جبکہ آندرے رسل اور سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، یوں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپٹلز کو میچ میں باآسانی 106 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل میں مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔سنیل نارائن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں