26 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومتجارتی خبریںکولگیٹ پام اولیو (پاکستان )کے منافع میں رواں مالی سال کے نو...

کولگیٹ پام اولیو (پاکستان )کے منافع میں رواں مالی سال کے نو ماہ میں 16.52 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):کولگیٹ پام اولیو (پاکستان ) کے منافع میں رواں مالی سال کے نو ماہ میں 16.52 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران کولگیٹ پام اولیو (پاکستان) کا منافع 14.1 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے نو مہینوں کے دوران کمپنی کو 12.1 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔

اس طرح گذشتہ مالی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں کولگیٹ پام اولیو (پاکستان ) کے منافع میں 2ارب روپے یعنی 16.52فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591122

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں