کون بنے گا سی پی ایل چیمپئن؟ گیانا ایمزون واریئرز اور بارباڈوس ٹریڈنٹس ہفتہ کوفائنل میں آمنے سامنے ہونگی

72

ٹروبا ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) ناقابل شکست گیانا ایمزون واریئرز اور بارباڈوس ٹریڈنٹس کی ٹیمیںہفتہ کو کیربیئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں ٹروبا کے مقام پر نبردآزما ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق کیربیئن پریمیئر لیگاختتامی مراحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ بارباڈوس ٹریڈنٹس کو لیگ کی ناقابل شکست ٹیم گیانا ایمزون واریئرز کا فائنل میں چیلنج درپش ہوگا جوہفتہ کو ٹروبا کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل گیانا ایمزون واریئرز نے کولیفائر ون میں بارباڈوس کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ گیانا ایمزون کی ٹیم لیگ میں ناقابل شکست ہے اور کوئی میچ نہیں ہاری، اپنے دس میچز جیتنے کے بعد کوالیفائر ون میچ بھی اپنے نام کیا۔ ادھر بارباڈوس ٹریڈنٹس نے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کو کوالیفائر ٹو میں شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ گیانا ایمزون واریئرز کی ٹیم شعیب ملک کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بارباڈوس ٹریڈنٹس کی ٹیم کی قیادت جیسن ہولڈر کرینگے۔ ناقابل شکست گیانا ایمزون واریئرز کو فائنل کے لئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کانٹے دار ہوگا۔