26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکووِڈ -19 اب بھی عالمی صحت کے لیے خطرہ ہے، عالمی ادارہ...

کووِڈ -19 اب بھی عالمی صحت کے لیے خطرہ ہے، عالمی ادارہ صحت

- Advertisement -

ٹوکیو۔21اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت ’ڈبلیو ایچ او‘ کا کہنا ہے کہ کووِڈ- 19 اب بھی عالمی صحت کے لیے ایک ہنگامی صورتحال ہے ۔جاپانی خبررساں ادارے نے عالمی ادارہ صحت ’ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس اڈہانوم گبریسس سے حوالے سے بتایا ہے کہ کووڈ-19نے ہمیں پہلے بھی حیران کیا ہے اور ایسا دوبارہ بھی ہو سکتا ہے۔

دنیا بھر میں نئے متاثرین اور اموات کی تعداد میں کمی کا رجحان ہے، تاہم کمیٹی کو تشویش ہے کہ کووڈ- 19 سے اب بھی بہت زیادہ اموات ہو رہی ہیں اور وائرس کی مختلف ذیلی اقسام کے سامنے آنے کے خطرے کے بارے میں غیر یقینی صورتحال موجود ہے،ایک بار پھر ممکنہ اضافے پر تشویش موجود ہے۔

- Advertisement -

جرمنی اور فرانس جیسے ممالک میں وائرس سے متاثر ہونے اور ہسپتالوں میں علاج کروانے والے افراد کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او نے پہلی بار جنوری 2020 میں کووِڈ 19 کو بین الاقوامی تشویش کی حامل، عوامی صحت کی ہنگامی صورتحال قرار دیا تھا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=333525

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں