اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت خدمات ڈاکٹر نوشین حامد نے پیر کو کہا کہ کووڈ۔ 19 ویکسین کی 9لاکھ سے زیادہ خوراکیں پاکستان کو دی گئی ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرکاری مراکز کا انتخاب کرنے والوں کو یہ ویکسین بلا معاوضہ مل جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پچاس سال کی عمر سے زیادہ لوگوں کے لئے اندراج کا عمل شروع ہوچکا ہے جبکہ 60 سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے ٹیکہ لگانے کی مہم پہلے ہی جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، "ہم اس عمل کو تیز کر رہے ہیں اور اسے ایک ایسے مرحلے پر لے جانا چاہتے ہیں جہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کو ویکسین کی جائےتاکہ وبائی امراض کو پھیلنے سے روکنے میں مدد مل سکے۔”انہوں نے بتایا کہ اس وقت حکومت کی جانب سے شہریوں کو ویکسین مفت میں فراہم کی جارہی ہے اور روسی ساختہ اسپاٹونک وی ویکسین کے لئے نجی سرٹیفائیڈ اسپتالوں میں سے بھی کچھ کو اجازت دی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بدقسمتی سے عوام کے غیر سنجیدہ سلوک کی وجہ سے ، کورونا وائرس کے انفیکشن میں مثبت تناسب بڑھتا جارہا ہے ، انہوں نے مزید کہا ، ویکسینیشن کے آغاز میں لوگوں کی رجسٹریشن سست تھی لیکن اب آہستہ آہستہ لوگ آگاہ ہیں اور اپنی رجسٹریشن کرا رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تقریبا 78 فیصد افراد سرکاری ویکسینیشن مراکز میں اپنی رجسٹریشن کر چکے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے 25،000 کا ہدف دیا ہے۔ جس میں پنجاب حکومت نے اتوار تک اپنے 26،000 افراد کی ویکسینیشن کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ حکومت 2021 کے آخر تک ہدف کی 70 فیصد آبادی کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے پر عزم ہے۔