کووڈ۔ 19 کی تیسری شدید لہر کے باوجود ملک میں حفاظتی آلات ، وینٹیلیٹرز اور دیگر آلات کی کمی نہیں ہے،چوہدری فواد حسین

53

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ملک میں کووڈ۔ 19 کی تیسری شدید لہر کے باوجود پاکستان میں حفاظتی آلات ، وینٹیلیٹرز اور دیگر آلات کی کمی نہیں ہے۔

پیر کو ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کوو۔ڈ19 کی تیسری شدید لہر اور ہسپتالوں پر شدید دباؤ کے باوجود ، پاکستان میں حفاظتی سامان ،وینٹیلیٹرز اور دیگر سامان کی کوئی کمی نہیں ہے۔چوہدری فواد نے کہا کہ ہم وزارت سائنس وٹیکنالوجی ، دفاعی اسٹیبلشمنٹ اور نجی شعبے کی باہمی تعاون کی کوششوں کے ذریعہ خود کفالت حاصل کرسکتے ہیں۔انشاء اللہ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔