کووڈ۔19 وبا کے خلاف ویکسینیشن کاعمل تیزی سے جاری ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان

54

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی وبا کے خلاف ویکسینیشن کاعمل تیزی سے جاری ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کووڈ ۔19ویکسین کی خریداری کےلئے آرڈرز دیئے جا چکے ہیں جس کے تحت سائنوفرم کی 10 لاکھ اور کینسنو بائیو کی 60 ہزارخوراکوں کی چند روز میں آمد متوقع ہے۔ انشاء اللہ اپریل کے لئے کئی ملین اضافی خوراکوں کا حصول بھی پائپ لائن میں ہے ۔