کووڈ۔19 کی دوسری لہر ملک کو گرفت میں لے سکتی ہے ،نوشین حامد

93
کووڈ - 19 کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے ،ڈاکٹر نوشین حامد
کووڈ - 19 کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے ،ڈاکٹر نوشین حامد

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری ، نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن نوشین حامد نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ کووڈ۔19 کی دوسری لہر ملک کو گرفت میں لے سکتی ہے کیونکہ موسم سرد پڑ رہا ہے اور ملک میں نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی وزارت کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے قوم کو چہرے کے ماسک پہننے اور سردی کے موسم میں پھیلنے والے وائرس سے بچنے کے لئے عوامی مقامات پر غیر ضروری جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کے آغاز کے باعث کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری لہر پہلی کے مقابلے میں مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔انہوں نےخبر دار کیا کہ اگر لوگوں نے حکومتی احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی بند نہ کی تو انفیکشن پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔نوشین حامد نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران ملک بھر میں کووڈ۔ 19 کی مثبت شرح 2 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) اس صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر ایس او پیز کی تعمیل میں کوئی بہتری نظر نہ آئی تو ، این سی او سی کے پاس سخت اقدامات کی طرف لوٹنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس کی پہلی لہر پر قابو پانے میں کامیاب رہا ہے تاہم شادی ہالوں اور عوامی مقامات کے دوبارہ کھولنے کے بعد ہم نے لوگوں کا ہجوم دیکھا کہ وہ کھلی جگہوں پر آرہی ہیں جو ملک میں بڑھتے ہوئے کیسوں کی بڑی وجہ ہیں اور جس کے باعث ہم کووڈ۔ 19 کے دوسرے مرحلے کی طرف جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ سانس کی بیماری یا دوسری بیماریوں میں مبتلا ہیں ان کو سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کر نا چاہیے ۔