کووڈ۔19 کے باوجود حکومت وسط سے طویل المدتی اقتصادی اصلاحات کی جانب سے کامیابی سے گامزن ہے ، صنعتوں کے فعال ہونے سے ہنرمند افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم عمران خان کی عقیل کریم ڈھیڈی سے ملاقات میں گفتگو

62
وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی اسمبلی کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بڑی صنعتوں کے فعال ہونے سے ہنرمند افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

پیر کو وزیراعظم عمران خان سے عقیل کریم ڈھیڈی نے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم ملک میں معاشی استحکام پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، کووڈ۔19 کے باوجود حکومت وسط سے طویل المدتی اقتصادی اصلاحات کی جانب سے کامیابی سے گامزن ہے اور اس کے نتیجہ میں ہماری اقتصادی صورتحال مستحکم ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے لارج سکیل مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہنرمند افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ عقیل کریم ڈھیڈی نے ملک میں معاشی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے ملک کی اقتصادی اور صنعتی ترقی پر دور رس مثبت اثرات مرتب ہوں گے