کوویڈ 19 کورونا وبا کے بعد رواں سال حج کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا

135
سعودی وزارت حج وعمرہ نے احترم احرام کی وضاحت کردی

مکہ المکرمہ۔25جون (اے پی پی):کوویڈ 19 کورونا وبا کے بعد رواں سال حج کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا، دنیا بھر سے 25 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ سعودی حکومت نے عازمین حج کی سہولت کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔متعدد اسلامی ممالک کے حکام نے اس سال اپنے حج کوٹہ کو اسی سطح پر بحال کرنے کی تصدیق کی ہے جیسا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے سے پہلے تھی۔

حج کے لیے 57 اسلامی ممالک اور دنیا کے کونے کونے میں مسلم آبادی والے 100 سے زائد دیگر ممالک سے فرزندان توحید مکہ پہنچ چکے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ مملکت سعودیہ میں متعلقہ حکام کو مکہ روٹ اقدام میں شامل ہونے کے لیے کئی ممالک سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور یہ درخواستیں سعودی وزارت داخلہ کے زیر غور ہیں۔

رواں سال حج کا سیزن منفرد ہے سعودی حکومت کی طرف سے تمام خدمات کے لیے تیاریاں پہلے ہی مکمل کر لی گئی ہیں۔ سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک حج کےلئے آنے والے عازمین کی تعداد 24 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔