اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے لئے 531 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے باعث ملک بھر میں 15 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ منگل کو این سی او سی کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ روز 18ہزار227 ٹیسٹ کئے گئے تھے جن میں آزاد جموں کشمیر میں 148، بلوچستان میں 355، گلگت بلتستان میں 114 ،وفاقی دارالحکومت میں 2 ہزار436، 10 اگست کو خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 597، پنجاب میں 5 ہزار 180 اور سندھ میں 8 ہزار397 کووڈ۔19 ٹیسٹ کئے گئے۔کووڈ۔19 کی وجہ سے ملک بھرمیں رپورٹ ہونے والی 6 ہزار112 اموات میں سے سندھ میں تقریبا 2282افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اسی طرح پنجاب میں 2 ہزار174، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 231، وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس سے 171 مریض دم توڑ چکے ہیں، کورونا وبا کی وجہ سے بلوچستان میں138 ، گلگت بلتستان میں 57 مریض جاں بحق ہوئے۔آزاد جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19کے ایک مریض کی موت ہوئی جس کے بعد آزاد جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 59 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں تقریبا2لاکھ 61 ہزار 246 افراد کورونا وائر س سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت آزاد جموں کشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں وینٹی لیٹر پر کوئی مریض موجود نہیں ہے۔ کووڈ۔19 مریضوں کے لئے مختص کئے جانے والے ایک ہزار859 میں سے پورے پاکستان میں 176 وینٹیلیٹر زیر استعمال ہیں۔ملک بھر میں 2 لاکھ 85 ہزار 191کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جن میں آزاد جموں کشمیر کے 2150، بلوچستان 11 ہزار 921، گلگت بلتستان 2371، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 15ہزار 281، خیبر پختونخوا 34ہزار 755، پنجاب میں 94 ہزار 586جبکہ سندھ میں 1لاکھ 24ہزار 127مریض شامل ہیں ۔ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا وائر سکے 21لاکھ 65ہزار 811کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ اس وقت 735ہسپتال کورونا وائرس مریضوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں، ملک بھر میں اس وقت 1365 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں ۔