کوویڈ19 کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے4732 ارب روپے ریکارڈ نیٹ ٹیکس جمع کیا ہے، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

62
بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے جا رہا ہے،فرخ حبیب

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏کوویڈ19 کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے4732 ارب روپے ریکارڈ نیٹ ٹیکس جمع کیا ہے، پچھلے سال سے 18 فیصد زائد ہیں، ریکارڈ ریفنڈ 251 ارب جاری کیے گئے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ جمع شدہ ٹیکس نظر ثانی ہدف 4691 ارب روپے سے41 ارب روپےزیادہ ہے، پچھلے سال کے ریوینو 3997 ارب سے 18فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال 135 ارب کے ریفنڈ، اس سال 251 ارب کے ریفنڈ جاری کیے گئے یہ اضافہ 85 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ‏ن لیگ نے 2017-18 میں 3842 ارب روپے ٹیکس جمع کیا تھا، اس وقت 60 ارب ڈالر کی ایمپورٹ تھی،ایڈوانس ٹیکس اور اربوں روپے کے ریفنڈز بھی روکے ہوئے تھے، ن لیگ کے آخری سال میں ایمنسٹی سکیم سے حاصل ہونے والا بھی ٹیکس شامل تھا۔