لاس اینجلس ۔ 09 جون(اے پی پی) برازیل کی ٹیم نے کوپا امریکہ فٹ بال کپ کے اہم میچ میں ہیٹی کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دیکر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایکواڈور اور پیرو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ 2-2 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔ امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں برازیل کی ٹیم نے ہیٹی کی ٹیم کو بآسانی 7-1 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ میں ہیٹی کی ٹیم صرف ایک گول کرسکی، برازیل کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی ہیٹی پر حاوی ہوگئی، پہلے ہاف میں برازیلین ٹیم کو ہیٹی کے خلاف 3-0 سے برتری حاصل تھی، ہاف سے قبل برازیل کے کوٹینہو نے 14ویں منٹ میں شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، میچ کے 29 ویں منٹ میں کوٹینہو نے ہی ایک مرتبہ پھر بال کو جال میں پھینک کر مقابلہ 2-0 کر دیا، پہلے ہاف سے قبل 35 ویں منٹ میں اولیویرا اگسٹو نے ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو بڑھاتے ہوئے 3-0 کر دیا، میچ کے پہلے ہاف پر برازیل کو ہیٹی کے خلاف 3-0 کی برتری حاصل تھی
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8160