23.8 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںکوپا امریکہ فٹ بال کپ، پانامہ نے بولیویا کو ہرا دیا، ارجنٹائن...

کوپا امریکہ فٹ بال کپ، پانامہ نے بولیویا کو ہرا دیا، ارجنٹائن نے چلی کو ہرا دیا

- Advertisement -

لاس اینجلس ۔ 06 جون(اے پی پی) کوپا امریکہ فٹ بال کپ میں پانامہ نے بولیویا کو ہرا دیا، ارجنٹائن نے چلی کو ہرا دیا۔ امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پانامہ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بولیویا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 گول سے ہرا دیا، پہلے ہاف میں پانامہ کی ٹیم کے پریز نے 11 ویں منٹ میں شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، میچ کے پہلے ہاف پر پانامہ کو بولیویا کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی، اس کے بعد اگلے ہاف پر دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بہت حملے کئے تاہم میچ کے 54 ویں منٹ پر بولیویا کے آرس نے گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔ اس کے بعد قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے پانامہ کے پریز نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو 2-1 کی برتری دلا دی جو کھیل کے آخری تک برقرار رہی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7917

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں