23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںکوپا امریکہ فٹ بال کپ، یوروگوئے نے جمیکا کو ہرا دیا، میکسیکو...

کوپا امریکہ فٹ بال کپ، یوروگوئے نے جمیکا کو ہرا دیا، میکسیکو اور وینزویلا کے درمیان برابری پر ختم

- Advertisement -

لاس اینجلس ۔ 14 جون(اے پی پی) کوپا امریکہ فٹ بال کپ میں منگل کو کھیلے جانے والے میچوں یوروگوئے کی ٹیم نے جمیکا کو 3-0 سے ہرا دیا جبکہ میکسیکو اور وینزویلا کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔ میکسیکو اور وینزویلا کی ٹیمیں پہلے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے پہلے پری کوارٹر فائل میچ میں یوروگوئے کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد جمیکا کو 3-0 سے ہرا دیا۔ یوروگوئے کی ٹیم کو میچ کے ہاف جمیکا کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل تھی، یہ یوروگوئے کی طرف سے ہرنینڈز نے میچ کے 21ویں منٹ پر کیا۔ ہاف کے بعد یوروگوئے کی ٹیم نے میچ ختم ہونے سے قبل مزید دو گول کرکے مقابلہ 3-0 کی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8640

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں