32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںکوکا کولا اچیجیک ’دریائے راوی کی بحالی‘منصوبے کے اگلے مرحلے کے لیے...

کوکا کولا اچیجیک ’دریائے راوی کی بحالی‘منصوبے کے اگلے مرحلے کے لیے فنڈ فراہم کرے گا

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):پانی کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر کوکا کولا اچیجیک (سی سی آئی) پاکستان نے دریائے راوی کی بحالی کے منصوبے کے لیے نئے فنڈز کا اعلان کیا ہے۔ اپنی وسیع تر پائیداری حکمت عملی کے تحت سی سی آئی پاکستان پہلے ہی لاہور اور فیصل آباد میں ایک لاکھ بیس ہزار امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے جس کا مقصد قابل توسیع اور کمیونٹی پر مبنی پانی کی بحالی کے منصوبے ہیں۔

منصوبے کے افتتاحی تقریب میں سی سی آئی پاکستان، دی کوکا کولا کمپنی اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے نمائندے شریک ہوئے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف اس منصوبے کا نفاذی شراکت دار ہے۔ تقریب میں سی سی آئی کی پانی سے متعلق حکمت عملی اور اثرات جیسے کہ بارش کے پانی کا ذخیرہ، زیر زمین پانی کو ریچارج کرنے والے کنویں، فلوٹنگ ویٹلینڈ سسٹمز اورفکس دی لیک جیسے آگاہی مہمات پر روشنی ڈالی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی سی آئی پاکستان کے جنرل منیجر سنائے سانلی نے کہا کہ ہم ڈبلیو ڈبلیو ایف اور مقامی اداروں کے ساتھ شراکت داری میں اس وژن کو حقیقت بنانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ہمارا ہدف یہ ہے کہ ہم پانی کے ذرائع کو بحال کر کے اور کمیونٹیز کے ساتھ اپنے تعلق کو مزید مضبوط کر کے قابل پیمائش اثرات پیدا کریں۔ ترک نژاد اور بین الاقوامی تجربہ رکھنے والے سنائے سانلی سی سی آئی میں ایک عالمی پائیداری کا وژن لے کر آئے ہیں۔کوکا کولا اچیجیک ایک کثیر القومی مشروب ساز کمپنی ہے جو ترکی کے معروف انادولو گروپ کا حصہ ہے۔

سی سی آئی کے 12 ممالک میں 33 بوٹلنگ پلانٹس اور 3 فروٹ پروسیسنگ پلانٹس ہیں جن میں ترکی، پاکستان، قازقستان، عراق، ازبکستان، آذربائیجان، کرغزستان، بنگلہ دیش، اردن، تاجکستان، ترکمانستان اور شام شامل ہیں۔ کمپنی 600 ملین آبادی کو مشروبات فراہم کرتی ہے اور پاکستان کو پانی کے حوالے سے محفوظ اور پائیدار بنانے کے لیے سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ قریبی شراکت میں کام کر رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600396

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں