کوکوگف، چائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

130
کوکوگف، چائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی
کوکوگف، چائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

بیجنگ ۔4اکتوبر (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکوگف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔20 سالہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں یوکرین کی حریف کھلاری یولیا کو شکست دی ۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 20 سالہ امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکوگف کا مقابلہ یوکرین کی حریف کھلاری یولیا سے تھا جس کوکوگف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی حریف کھلاری یولیا کو 6-2،2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں کوکوگف کا مقابلہ ہسپانوی ٹینس سٹار پاؤلا بدوسا سے ہوگا۔