میلبورن۔17جنوری (اے پی پی):امریکی ٹینس سٹار اور ٹورنامنٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکو گف اور جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی باربورا کریجیکووااپنی فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں امریکا کی 19 سالہ ٹینس سٹار کوکو گف نے ہم وطن حریف کھلاڑی کیرولین ڈولہائیڈ کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا نے جرمن حریف کھلاڑی تمارا کورپاٹس کو شکست دے کر پر ی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 112 واں میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں امریکی ٹینس سٹار کوکو گف نےانتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےہم وطن حریف کھلاڑی کیرولین ڈولہائیڈ کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(2-7) اور 2-6سے شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ پھر ہم وطن حریف کھلاڑی ایلیسیا مشیل پارکس سے ہوگا۔
ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی تمارا کورپاٹس کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر پر ی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔\