بیجنگ۔6اکتوبر (اے پی پی): امریکا کی ٹینس کھلاڑی کوکو گف اور یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
کوکو گف نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے ٹاپ 16 رائونڈ میں روسی حریف کھلاڑی ویرونیکا ایڈورڈونا کو شکست دی جبکہ یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری نے پری کوارٹر فائنل میچ میں میزبان حریف کھلاڑی وانگ ژینیو کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی کوکو گف نے روسی حریف کھلاڑی ویرونیکا ایڈورڈونا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7)اور 2-6 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری نے پری کوارٹر فائنل میچ میں میزبان حریف کھلاڑی وانگ ژینیو کو 4-6، 6-2 اور 3-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔