امریکی ٹینس سٹار کوکو گف اور جمہوریہ چیک کی کارولینا موچووا اپنی فتوحا ت کو برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
کوکو گف اور کارولینا موچووا ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

مزید خبریں
لندن۔8جولائی (اے پی پی):امریکی ٹینس سٹار کوکو گف اور جمہوریہ چیک کی کارولینا موچووا اپنی فتوحا ت کو برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ 28 سالہ جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح نائومی اوساکا اور امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ جیسیکا پیگولا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہارکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ ای ایس پی این کے مطا بق سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب کے گراس کورٹ پر جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جمہوریہ چیک کی 29 سالہ ٹینس کھلاڑی کارولینا موچووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 سالہ جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح نائومی اوساکا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7)اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کیا،جہاں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف سے ہوگا۔ 22 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی کوکوگف نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ جیسیکا پیگولا کو 6-4، 3-6 اور 3-6سے شکست دیکر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔








