سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چین میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاچین میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہارِ افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چین میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو ا یک بیان میں انہوں نے چینی قیادت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نےمتاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش پر ہمیشہ پورا اتری ، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک قدرتی آفات میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں








