لاہور ہائیکورٹ،پتنگ بازی کےخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور ہائیکورٹ،پتنگ بازی کےخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور۔8جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے خلاف دائر درخواست میں ہوم سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔جسٹس اویس خالد نے اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ہوم سیکرٹری سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔