لاہور ہائیکورٹ ،قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کی اپیل منظور، فوری رہائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم شاہ محمد کی اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

لاہور۔8جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم شاہ محمد کی اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہو تو اسے فوری رہا کیا جائے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بارہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔