کوہاٹ، انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

82

پشاور۔ 10 جنوری (اے پی پی):کوہاٹ انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشتگردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔ کوہاٹ پولیس کے مطابق رات گئے دہشتگردوں نے لاچی ٹول پلازہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ دہشتگردوں کے حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

حملے میں ایک عام شہری بھی شہید ہوا۔ شہید ہونے والوں میں لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید، کانسٹیبل وقار اور لکی مروت کا رہائشی نور محمد شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔