کوہاٹ، ریسکیو 1122 کا پہاڑی علاقہ جواکی میں طبی امداد اور آگ سے بچاؤ پر طلبہ اور اساتذہ کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کیا گیا

112
rescue 1122

پشاور۔ 29 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی جانب سے ضلع کوہاٹ میں سرکاری و نجی اداروں، سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور لوکل کمیونٹی لیول کے عوام کیلئے ابتدائی طبی امدا داور آگ سے بچاؤ کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد جواد خلیل خان کی قیادت میں کوہاٹ ٹریننگ ونگ ٹیم انچارج جواد آفریدی نے اپنے سٹاف کے ہمراہ کوہاٹ کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ جواکی آدم خیل میں گورنمنٹ ہائی سکول غریبہ کا وزٹ کیا جہاں پر سکول میں ایک روزہ تربیتی پروگرام مکمل کر لیاجس میں 100 کے قریب طلباء اور اساتذہ کرام کو ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کے بارے میں تربیت دی گئی۔

تربیت کا مقصد ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کی آگاہی دینا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں وہ ریسکیو 1122 کے شانہ بشانہ کام کر کے بہتر و محفوظ پاکستان میں اپنا کردار ادا کریں۔پروگرام کے اختتام پر سکول انتظامیہ اور طلباء نے ریسکیو 1122 کوہاٹ کا شکریہ ادا کیا۔