کوہاٹ، ریسکیو 1122 کی مختلف عیدگاہوں پر خدمات پیش

62

پشاور۔ 07 جون (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشن ساوتھ عمران خان یوسفزئی کی ہدایات پر سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ محمد عارف خٹک نگرنی میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے نماز عیدالاضحٰی کے دوران عوام کو بروقت ریسکیو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختلف عیدگاہوں پر خدمات پیش کیں۔

ریسکیو1122 کے جوانوں نے کوہاٹ کے ڈی اے،گمبٹ،لاچی شکردرہ اور درہ آدم خیل کے مختلف مساجد اور عیدگاہوں پر ڈیوٹی سرانجام دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ جواد آفریدی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد کے احکامات پر عید کے دوران بروقت خدمات فراہم کرنے کیلئے ریسکیو1122 اہکاروں کی چھٹیاں منسوخ ہیں۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار عید کی خوشیاں اپنے خاندان کیساتھ منانے کے بجائے عوام کی خدمت کیلئے 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہیں۔عوام عید کی چھٹیوں کے دوران کسی بھی ایمرجنسی پیش آنے پر 1122 ہیلپ لائن پر کال کر کے ریسکیو سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔