22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںکوہاٹ، پولیس نے سگے بھائی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم 3...

کوہاٹ، پولیس نے سگے بھائی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم 3 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا

- Advertisement -

پشاور۔ 17 اگست (اے پی پی):کوہاٹ پولیس نے سگے بھائی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم 3 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بروقت کارروائی ایس ایچ او سٹی فضل محمد خان اور ان کی پولیس ٹیم کی طرف سے کی گئی۔گرفتار درندہ صفت ملزم نے دیوار کے تنازعے پر اپنے سگے بھائی پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

گرفتار ملزم افتخار سکنہ پہلوان بانڈہ واردات کرنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔کوہاٹ سٹی پولیس کی تیز کارروائی کے بدولت ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کو تھانہ سٹی منتقل کرکے پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380204

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں