کوہاٹ میں جلسہ عام سے وزیراعظم محمد نواز شریف کا خطاب

140
APP60-28 ISLAMABAD: October 28 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif addressing a public gathering in Kohat. APP

کوہاٹ۔28اکتوبر(اے پی پی )وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کوئی اور نہیں ہم تبدیلی لے کر آ رہے ہیں پاکستان معاشی طور پر جلد ہی مستحکم اور خوشحال ملک بنے گا تین سالوں میں خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی ترقی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا 2018ءکے انتخابات میں خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں مسلم لیگ (ن) کی ہیحکومت آئے گی صوبے میں اگر کوئی تسلی بخش کام ہو رہا ہوتا تو آج اتنی بڑی تعداد میںلوگ مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں نہ آتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کوہاٹ میں قلعہ گراﺅنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان انجینئر امیر مقام صوبائی صدر پیر صابر شاہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عباس خان آفریدی سمیت دیگر رہنمااور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی