پشاور۔ 02 دسمبر (اے پی پی):کوہاٹ پولیس نےبروقت کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 افرادکو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ترجمان کوہاٹ پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ اوتھانہ ایم آر ایس میر افضل خان کی قیادت میں پولیس نفری کے ہمراہ کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 عدد پستول اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کرلی گئی ۔ملزمان کے خلاف تھانہ ایم آر ایس میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ڈی پی اوکوہاٹ عمرخان نے کہاکہ ہوائی فائرنگ ایک لعنت ہے اور اس سے صرف انسانی جانوں کا ضیا اور معاشرے میں بھگاڑ پیدا ہوتا ہے ۔اس سلسلےمیں ملوث عناصر کےساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی ۔