کوہستان اپر،ریسکیو 1122 نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

74

ایبٹ آباد۔ 14 اپریل (اے پی پی):ریسکیو 1122 کوہستان اپر نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122 کوہستان اپر کی ٹیموں نے دس ایمرجنسیز میں عوام کو خدمات فراہم کیں جن میں 09 میڈیکل اور 01 ٹریفک حادثہ شامل ہے،ان واقعات کے دوران دس مریضوں کو ریسکیو کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 چوبیس گھنٹے عوام کو خدمات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔