16 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںکوہستان اپر،گرانفروشی کے مرتکب 06 دکانداروں پر مقدمہ درج،02 گرفتار

کوہستان اپر،گرانفروشی کے مرتکب 06 دکانداروں پر مقدمہ درج،02 گرفتار

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 06 مارچ (اے پی پی):کوہستان اپر میں گرانفروشی کے مرتکب 06 دکانداروں پر مقدمہ درج کر کے 02 کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شیردل خان نے جمعرات کے روز اچانک کمیلا بازار کا معائنہ کیا،

دوران چیکنگ گرانفروشی،عدم صفائی اور ناپ تول میں کمی کے مرتکب 06 دکانداروں پر ایف آئی آر درج کر کے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 02 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کر کے تھانہ کمیلا پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

- Advertisement -

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو سہولیات اور مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خوردو نوش کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،لہذا تمام دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ کی پابندی کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569572

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں